فلم” کپتان“ کے ہیرو عبدالمنان، ہیروئن سعیدہ امتیاز کو قتل کی دھمکیاں

فلم” کپتان“ کے ہیرو عبدالمنان، ہیروئن سعیدہ امتیاز کو قتل کی دھمکیاں

لاہور(حسن عباس زیدی سے) فلم ” کپتان“ کے ہیرو عبدالمنان اور ہیروئن سعیدہ امتیاز کو قتل کی دھمکیاں ، فلم ریلیز کی گئی تو ہیرو ، ہیروئن اور عمران خان کو قتل کر دیا جائے گا، فیس بک پر دھمکی آمیز پیغامات ، تفصیلات کے مطابق فلم ” کپتان“ عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی ہے، اس فلم کے ہیرو اور ہیروئن کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں، فلم کے ہیرو عبدالمنان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھمکیاں فیس بک پر پیغامات کے ذریعے دی گئی ہیں، دھمکیاں بہت بزدلانہ حرکت ہے، پہلے بھی مئی میں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے جن کو سنجیدہ نہیں لیا، اب تشویش ہے، انہوں نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ دھمکی دینے والے کون لوگ ہیں، شوبز حلقوں نے اس طرح کی حرکتوں میں ملوث لوگوں کو پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ہی باتوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہمارے ملک کا امیج خراب ہو رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر