لال مسجد رینجرز فائرنگ کیس خطیب مولانا عبدالعزیز بری
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لال مسجد رینجر زفائرنگ کیس میںخطیب مولانا عبدالعزیز ، ان کی اہلیہ، بیٹی اور بھابھی سمیت بیس ملزمان کو مقدمے سے عدم ثبوت کی بناءپرباعزت بری کردیا۔ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان، بیٹی طیبہ دعا اور مولانا غازی عبدالرشید کی بیوہ حمیرہ رشید غازی سمیت چوبیس ملزمان کے خلاف تین جولائی 2007ءتھانہ آ بپارہ پولیس نے رینجر اہلکار مبارک حسین کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔مولانا عبدالعزیز اور ان کے اہل خانہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اشتعال انگیز تقریریں کیں جس کے نتیجہ میں فائرنگ کر کے رینجر اہلکار کو قتل کیا گیا۔ فیصلہ سننے کے بعد مولانا عبد العزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا±ن پر لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں اور یہ حق کی فتح ہے۔