لاہورہائیکورٹ نے تاحکم ثانی لگژری پراپرٹی ٹیکس کی وصولی روکدی

لاہورہائیکورٹ نے تاحکم ثانی لگژری پراپرٹی ٹیکس کی وصولی روکدی
لاہورہائیکورٹ نے تاحکم ثانی لگژری پراپرٹی ٹیکس کی وصولی روکدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے دو کنال اور اس سے بڑے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کی وصول تاحکم ثانی روکدی ہے اور آئندہ سماعت پر محکمہ ایکسائز اورحکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیاہے ۔ لگژری ٹیکس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی ۔بیسیوں شہریوں کی جانب سے دائر متفرق درخواستوں میں موقف اپنایاگیاتھاکہ پہلے ہی کئی ٹیکس دیئے جارہے ہیں ، نیاٹیکس بلاجواز ہے ۔ فاضل عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز ، حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24ستمبرتک ملتوی کردی اور واضح کیاکہ آئندہ سماعت روزانہ کی بنیادپر ہوگی ۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -