نیندکی کمی موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) نیند میں کمی صرف ذہنی یا جسمانی تھکاوٹ تک محدود نہیں رہتی بلکہ یہ کئی دیگر خطرناک بیماریوں سمیت موٹاپے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق نیند پوری نہ ہونے سے انسان زیادہ کھانے کی جانب مائل ہوتا ہے جس سے موٹاپے میں اضافہ ہو سکتاہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیند کی کمی ان ہارمونز کو بڑھادیتی ہے جو بھوک بڑھا دیتے ہیں جبکہ تھکاوٹ اور چڑچڑے پن کی وجہ سے انسان کی قوتِ ارادی بھی متاثر ہوتی ہے اور لوگ مضر صحت اور کم غذائیت والی اشیا بھی کھا لیتے ہیں جس کا نتیجہ موٹاپے کی صورت میں نکلتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے کم سے کم 8 گھنٹے کی نیند ضروری ہے ورنہ موٹاپے اور چڑچڑے پن سمیت کئی خطرناک امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔