ندیم ہاشمی کی گرفتاری کی مذمت، اراکین رابطہ کمیٹی تمام فیصلے کرنے میں آزاد ہیں : الطاف حسین

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ندیم ہاشمی سمیت دیگرذمہ داران کی گرفتاریوں پرکہا ہے کہ حکومت جواب دے کہ یہ فیصلہ آئین وقانون کی کس شق کے تحت کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صبروتحمل کادرس دیا، آج بھی صبروتحمل کا ہی درس دے رہا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کا اختیار اراکین رابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کودیتاہوں، آج سے یہ لوگ تمام تنظیمی فیصلے کرنے میں مکمل آزادہیں، امید ہے فیصلے تنظیمی نظم وضبط کے دائرے میں کیے جائیں گے۔