شام کی فوج پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اب تک ثابت نہیں ہوسکا: اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ اب تک شام کی فوج پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شام کے باغی اور جنگجو مختلف جنگی جرائم میں ملوث ہیں ، غیر ملکی جنگجو شہری علاقوں میں قتل ، اغواءاور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ۔ اقوام متحدہ تاحال کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق کسی واضح نتیجہ پر پہنچنے میں ناکام رہا۔