بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کے گھر جانیوالی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی گرفتار

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کے گھر جانیوالی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ...
 بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کے گھر جانیوالی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے گھر تعزیت کیلئے جانے والی پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی شوپیاں میں ہلاک نوجوان کے ورثاءسے ملاقات کرنے جارہی تھیں کہ پلوامہ کے علاقے سے بھارتی پولیس نے اُنہیں حراست میں لے لیااور گھرپر نظربندکردیا۔ یادرہے کہ گذشتہ ہفتے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شوپیاں میں چارنوجوان جاں بحق ہوگئے تھے ۔