حکومت پاکستان نے طالبان کے چھ قیدی رہا کر دئیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور طالبان کے درمیان رابطوں میں پیش رفت میں کالعدم تحریک طالبان کے چھ قیدی رہا، بدلے میں دو ایف سی اہلکاروں کو بھی رہائی مل گئی۔سرکاری زرائع کے مطابق طالبان نے بلوچستان سے 12 مارچ سال 2012 کو اغوءکیے دو ایف سی اہلکاروں کو رہا کر دیا۔ جن طالبان کو رہا کر دیا گیا ہے ان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے ان میں اسماعیل، سہیل، ایاز، آیا خان، پیرزادہ اور فرمان اللہ شامل ہے۔ رہائی ہونے والے افراد جنوبی وزیرستان پہنچ گئے جس کی خوشی میں کالعدم تحریک طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور ان کا استقبال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں طالبان کے ہونے والے اجلاس میں طالبان کے مختلف جیلوں میں قید ملکی اور غیر ملکی قیدیوں کی لسٹ کی بھی منظوری دے دی جس میں ٹوٹل 4752 قیدی ہیں جو کہ مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ ان میں خیبر پختون خوا کے جیلوں میں 958 قیدی، سندھ 1191، پنجاب،782، بلوچستان، 870، فاٹا 951 قیدی شامل ہیں۔