قانون میں دیت پر کوئی پابندی نہیں:ڈپٹی اٹارنی جنرل

قانون میں دیت پر کوئی پابندی نہیں:ڈپٹی اٹارنی جنرل
قانون میں دیت پر کوئی پابندی نہیں:ڈپٹی اٹارنی جنرل

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال خان مہمند نے کہاہے کہ قانون میں دیت پر کوئی پابندی نہیں۔ تاہم عدلیہ کو دیت کے باوجود بھی مجرم کو سزا دینے کا اختیار حاصل ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ فریقین باہمی رضامندی سے دیت ادا کرکے کیس ختم اور سزا معاف کرواسکتے ہیں۔ دیت کی رقم 630 30,گرام چاندی کے برابر بنتی ہے جو پاکستان کی موجودہ کرنسی میں 25 لاکھ 32 ہزار 73 روپے بنتے ہیں۔دیت کی رقم وارثوں میں برابر تقسیم کی جاتی ہے اور اگر ملوث فریق کے پاس یکمشت رقم نہ ہو تو 36 اقساط میں ادائیگی کرسکتا ہے۔ رقم نہ ہونے کی صورت میں اس کے مال یا جائیداد کو بیچ کراس سے دیت کی رقم ادا کی جاسکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عدالت کو دیت کی ادائیگی کے باوجود مجرم کو سزا دینے کا اختیار حاصل ہے۔

مزید :

پشاور -