یمن میں8 سالہ لڑکی کی 40سال کے مرد سے شادی،لڑکی پہلی رات ہلاک

یمن میں8 سالہ لڑکی کی 40سال کے مرد سے شادی،لڑکی پہلی رات ہلاک
یمن میں8 سالہ لڑکی کی 40سال کے مرد سے شادی،لڑکی پہلی رات ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں 8 سالہ معصوم لڑکی کی شادی 40 سالہ شخص سے کردی گئی تاہم وہ شادی کی پہلی ہی رات شوہر کی درندگی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئی۔کویتی اخبار الوطن کے مطابق 8 سالہ راوان کی شادی 40 سالہ شخص سے کی گئی تاہم شادی کی رات ہی اسے شوہر نے اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی۔ واقعے کے بعد یمن کی کئی تنظیموں نے پولیس سے واقعے کے خلاف کارروائی کرنے اور سفاک دولہے اور لڑکی کے والدین کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔

مزید :

انسانی حقوق -