متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ڈرائیور جاسوس نکلا

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ڈرائیور جاسوس نکلا
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ڈرائیور جاسوس نکلا

  

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی فیڈرل سپریم کورٹ نے پاکستانی ڈرائیور کو جاسوسی کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے یو اے ای کے اہم سرکاری محکمے میں تعینا ت پاکستانی ڈرائیور کو دوسرے ملک کے لئے جاسوسی کے الزام میں 3 سال قید سنا دی ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ایک غیر ملکی سفارت خانے میں تعینات حساس ادارے کے اعلیٰ افسر نے اس کا م کے لئے 30 ہزار درہم دیئے تھے۔پاکستانی ڈرائیور حکومت کے اہم اجلاسوں کی فوٹیج اس افسر کو فراہم کرتا تھا تاہم ابھی تک نہ تو پاکستانی باشندنے کا نام بتایا گیا اورنہ اس ملک کے متعلق کچھ بتایا گیا جس کے لئے یہ شخص جاسوسی کرتا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -