مصر میں دودھماکے ،5فوجی جاں بحق،19زخمی

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔پہلا دھماکا سینا پیننسویلا میں غزہ کی پٹی کے ساتھ منسلک سرحدی علاقے رفاہ میں فوج کے حساس ادارے کے باہر ہوا جس میں 4 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے جب کہ دوسرا دھماکا قریب واقع چیک پوسٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے، دھماکوں کے بعد رفاہ کی سرحد کو بند کر دیا گیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔مصر کی فوج کی جانب سے جولائی میں صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے مصری فوج کو سینا پیننسویلا میں دہشت گردوں کے گروپوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور اس علاقے میں فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں کئی روز سے جاری ہیں۔