طالبان کےساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبریں بے بنیاد ہیں:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور طالبان کے درمیان اعتماد کی بحالی کے اقدامات شروع ہونے کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ طالبان کےساتھ قیدیوں کے تبادلے کی غیرملکی میڈیا کی تمام خبریں بے بنیاد ہیںجن میں کوئی صداقت نہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان سے رابطوں کے بعد حکومت نے چھ قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جن میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اسماعیل، سہیل، ایاز، آیا خان، پیرزادہ اور فرمان اللہ شامل ہیں۔ رہا ہونے والے افراد جنوبی وزیرستان بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے بدلے طالبان نے بلوچستان سے 12 مارچ 2012 ءکو اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کو رہا کر دیا۔