وزیراعظم دورہ امریکہ پر عافیہ صدیقی کو باعزت واپس لائیں: فوزیہ صدیقی
اسلام آباد (آن لائن) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے دورہ امریکہ کے موقع پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو باعزت طور پر پاکستان واپس لانے کی اپیل کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے 13لاکھ شہریوں بشمول سوا لاکھ امریکیوں نے بھی دستخطی مہم کے ذریعے امریکی صدر اوباما سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس کرنے کی اپیل کی ہے۔