جسٹس جواد ایس خواجہ قلیل مدت کے لئے چیف جسٹس رہنے والے ملک کے دوسرے جج

جسٹس جواد ایس خواجہ قلیل مدت کے لئے چیف جسٹس رہنے والے ملک کے دوسرے جج
جسٹس جواد ایس خواجہ قلیل مدت کے لئے چیف جسٹس رہنے والے ملک کے دوسرے جج

  

اسلام آباد (اے این این) جسٹس جواد ایس خواجہ قلیل مدت کے لئے چیف جسٹس رہنے والے ملک کے دوسرے جج تھے جبکہ ملکی تاریخ میں مختصر ترین مدت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کا اعزاز جسٹس محمد شہاب الدین کے پاس ہے جو صرف 10 دنوں کیلئے اپنے عہدے پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد 9ستمبر 2015 کو عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں اور وہ پاکستانی تاریخ میں سب سے کم مدت تک فائز رہنے والے دوسرے چیف جسٹس تھے جنہوں نے اس عہدے پر 24دن تک خدمات انجام دیں۔ سب سے کم مدت تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہنے والے چیف جسٹس محمد شہاب الدین تھے جو صرف دس دن تک اپنے عہدے پر فائز رہے تھے ۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ملک کے 23ویں چیف جسٹس کے عہدے پر کا حلف 17ء اگست 2015ء کو چیف جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد حلف اٹھایا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -