حاملہ بیگم نے اپنے شوہر کو خنجر کے وار سے مار ڈالا لیکن حملہ کرنے سے پہلے کیا کہا؟

حاملہ بیگم نے اپنے شوہر کو خنجر کے وار سے مار ڈالا لیکن حملہ کرنے سے پہلے کیا ...
حاملہ بیگم نے اپنے شوہر کو خنجر کے وار سے مار ڈالا لیکن حملہ کرنے سے پہلے کیا کہا؟

  

سڈنی (نیوز ڈیسک)سمجھدار اور مہذب والدین آپس کے باہمی جھگڑوں سے بچوں کو دور رکھتے ہیں تاکہ ان پر منفی اثرات نہ ہوں لیکن اس آسٹریلوی فیشن ڈیزائنر کی سفاکی کا اندازہ کریں کہ اس نے اپنے 4سالہ بیٹے کو اپنے سابقہ خاوند کا بے رحمانہ قتل کرنے کیلئے استعمال کرڈالا۔

پینتیس سالہ مارزینہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے 36سالہ سابقہ خاوند کو اپنے گھر بلاکر اس کے کندھے، گردن اور تھوڑی پر خنجر کے وار کرکے اسے ہلاک کرڈالا۔ اخبار ’ڈیلی ٹیلیگراف‘ کے مطابق اینڈریو کو بتایا گیا تھا کہ اس کا ننھا بیٹا اسے تحفہ دینا چاہتا ہے جسے وصول کرنے کیلئے وہ شمالی سڈنی میں اپنی سابقہ بیوی کے گھر آیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مارزینہ کا سابقہ شوہر  اپنے بچے کو سابقہ بیگم کی فرمائش پر کہانی پڑھ کر سنا رہا تھا، بچہ سو گیا اور مازینہ نے اس  کے  منہ پر تولیہ ڈالا اور اس کے بعد خنجر سے اس پر حملہ کردیا۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ مارزینہ چھ ماہ کی حاملہ ہے اور اس نے سابقہ خاوند کو ہلاک کرنے کیلئے اپنے ننھے بیٹے کو سوچ سمجھ کر اور قتل کا منصوبہ بناکر استعمال کیا۔ مقتول اینڈیو کو بیٹے سے ملوانے کا جھانسہ نہ دیا جاتا تو وہ سابقہ بیوی کے پاس آنے کا کوئی ارادہ نہ رکھتا تھا۔ ملزمہ نے الزامات کی تردید کی ہے تاہم مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -