84سالہ روسی اداکار کی شادی ،دلہن کی عمر کتنی تھی؟ جان کر تمام مَردوں کی آنکھیں کھل جائیں گی
ماسکو (نیوز ڈیسک) میاں بیوی کی عمر میں کچھ سال کا فرق ہونا کوئی بڑی بات نہیں لیکن اس روسی دولہے اور دلہن کی عمر میں فرق اس قدر زیادہ ہے کہ دیکھنے والے دلہن کو بڑے میاں کی پوتی بھی سمجھ سکتے ہیں۔
شاہد آفریدی کی ایسی دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آگئی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، یہاں کلک کریں
یہ انوکھی شادی روسی دارالحکومت میں خفیہ طور پر سر انجام پائی جس میں دولہا مشہور روسی اداکار ایوان کراسکو اور دلہن ان کی سابقہ شاگرد اور حسین و جمیل دوشیزہ نئیلی شیول تھی۔ کراسکو کی عمر تقریباً 85سال جبکہ نئیلی کی عمر محض 24سال ہے اور دونوں کا کہنا ہے کہ وہ زندگی کے نئے سفر میں جھومتے گاتے اور خوشیوں میں مست ہوکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اولاد کی خواہش بھی رکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کا یہ خواب بھی پورا ہوگا۔
جریدے ’میل آن لائن‘ کے مطابق دونوں کا معاشقہ اس وقت شروع ہوا جب کراسکو، جو کہ چھ بچوں کے باپ ہیں، سینٹ پیٹرز برگ انسٹی ٹیوٹ میں فائن آرٹ پڑھاتے تھے اور نئیلی ان کی شاگرد تھیں۔ کراسکو اس سے پہلے بھی اپنے سے آدھی عمر کی تین خواتین سے شادی کرچکے ہیں اور پوتوں پوتیوں والے ہیں۔ محض چند ہفتوں میں وہ 85سال کے ہونے والے ہیں۔ نیٹلی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ لوگ ان کے بارے میں بہت غلط باتیں سوچ رہے ہیں مگر وہ کراسکو کے ساتھ بہت خوش ہیں۔