سعودی شہزادوں کو چوروں نے لوٹ لیا،کتنی مالیت کی کیا چیز اڑا کر لے گئے؟ جواب آپ کو بھی حیران کر دے گا

سعودی شہزادوں کو چوروں نے لوٹ لیا،کتنی مالیت کی کیا چیز اڑا کر لے گئے؟ جواب ...
سعودی شہزادوں کو چوروں نے لوٹ لیا،کتنی مالیت کی کیا چیز اڑا کر لے گئے؟ جواب آپ کو بھی حیران کر دے گا

  

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس کے دارلحکومت میں ایک شاندار فائیو سٹار ہوٹل کے سامنے چہل قدمی کرتے ہوئے سعودی شہزادے کو ڈاکو اس طرح پڑگئے گویا کسی پسماندہ ملک کی کسی تاریک سڑک پر کوئی غریب شخص تنہا جارہا ہو اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ جائے۔ مزید افسوسناک بات یہ ہوئی کہ نقصان بھی اتنا بڑا ہوگیا کہ عام آدمی تو سن کر ہی بے ہوش ہوجائے۔

شاہد آفریدی کی ایسی دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آگئی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، یہاں کلک کریں

نیوز سائٹ arabianbusiness.comکے مطابق شہزادہ محمد بن عبدالعزیز السعود مشہور ہوٹل ڈولوور پیرس کے سامنے چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے موبائل فون پر محو گفتگو تھے کہ ڈاکو آن پہنچے اور ان کی کلائی سے قیمتی گھڑی اتار کر رفو چکر ہوگئے، اور آپ اس گھڑی کی قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے۔ اخبار ’ملی پیریس‘ کے مطابق شہزادے کی کلائی پر سوئس واچ Audemars Piguetتھی جس کی قیمت دو لاکھ ڈالر (تقریباً دو کروڑ پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد پر تین ڈاکو جھپٹے اور قیمتی گھڑی اتار کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا، البتہ پولیس کو جائے واردات کے قریب گری ایک چھتری سے فنگر پرنٹ مل گئے ہیں جن کی تحقیق کی جارہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -