خاتون سرکاری افسر سے اپنی بات منوانے کیلئے بھارتی بزرگ شہری نے انوکھی شرمناک حرکت کر ڈالی

خاتون سرکاری افسر سے اپنی بات منوانے کیلئے بھارتی بزرگ شہری نے انوکھی شرمناک ...
خاتون سرکاری افسر سے اپنی بات منوانے کیلئے بھارتی بزرگ شہری نے انوکھی شرمناک حرکت کر ڈالی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں عوام کی زندگی میں ہر قدم پر حکومت دخل درمعقولات کے مصداق ٹانگ اڑائے بیٹھی ہے۔ کسانوں کیلئے زرعی بیجوں اور ادویات سے لے کر ہر گھر کے راشن تک، ہر چیز کے لیے ایک کارڈ بنوانا پڑتا ہے۔ اگر کسی کے پاس راشن کارڈ نہیں تو فاقوں مرے حکومت کی بلا سے۔ چونکہ بھارت کی بیوروکریسی اور سرکاری مشینری کا حال پاکستان کی مینجمنٹ سے کچھ مختلف نہیں اس لیے وہاں بھی یہ کارڈ بنانے میں افسر تاخیری حربے برتتے ہیں اور رشوت کا جواز پیدا کرتے ہیں۔ ایسے ہی پالگھر تحصیل میں دو عمر رسیدہ بھائیوں نے اپنے راشن کارڈ کی تجدید کے لیے درخواست دی لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود انہیں کارڈ نہ ملا۔

شاہد آفریدی کی ایسی دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آگئی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، یہاں کلک کریں

گزشتہ روز دونوں بھائی تحصیل آفس چلے گئے اور وہاں موجود خاتون افسر سے کہا کہ وہ انہیں ابھی راشن کارڈ بنا کر دے ورنہ وہ اس کے سامنے کپڑے اتار کر ننگے ہو جائیں گے۔ خاتون کے لیت و لعل سے کام لینے پر ایک شخص اپنی دھمکی پر عمل کر گزرا اورخاتون افسر کے سامنے کپڑے اتار کر برہنہ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام ساڑھے 5بجے پیش آیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -