قومی ٹی ٹوئنٹی میں آج پانچ میچز کھیلے جائیں گے
راولپنڈی؍اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹوئنٹی میں آج پانچ میچز کھیلے جائیں گے،ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں دو جبکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں (آج) مزید پانچ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ ملتان ریجن اور بہاولپور ریجن کے مابین صبح دس بجے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
، جبکہ دوسرا میچ کراچی وائٹ اور حیدر آباد ریجن کے مابین ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ہی ہو گا،گروپ اے میں فیصل آباد ریجن اور ایبٹ آباد ریجن کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا ۔