سائنہ نیہوال کورین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار

سائنہ نیہوال کورین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار

  

سیؤل( نیٹ نیوز) عالمی نمبر ایک بھارت کی سائنہ نیہوال اور جوالا گتہ نے وکٹر کورین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وکٹر کورین اوپن 15 سے 20 ستمبر تک ایس کے ہینڈ بال سٹیڈیم، سیول میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ نمبر ون بھارتی بیڈمنٹن سٹار سائنہ نیہوال اور جوالا گتہ نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیہوال جاپان اوپن کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ جوالا گتہ نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -