وورسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیون رہوڈزکا سعید اجمل کو بھرپور خراج تحسین
وورسٹر(نیٹ نیوز)انگلش کاؤنٹی وورسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیون رہوڈز نے قومی آف اسپنر سعید اجمل کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکل ترین سیزن کے باوجود وورسٹرشائر کاؤنٹی کی مدد کرتے رہے اور انہیں اس کا صلہ بہت جلد ملے گا۔ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں 21 وکٹیں لے کر کلب کیلئے سرفہرست بالر کا درجہ حاصل کرنے والے سعید اجمل چار روزہ میچز میں موثر ثابت نہیں ہوئے ۔
جس پر اسٹیون رہوڈز کا کہنا تھا کہ یہ آف اسپنر کیلئے ہی نہیں بلکہ کاؤنٹی کیلئے بھی ایک بڑی مشکل ثابت ہوئی لیکن کوئی بھی سعید اجمل جیسا محنتی بالر نہیں ہو سکتا۔