اعلٰی خدمات پر میکولم کیلئے آفیسر آف نیوزی لینڈ آرڈرسپرٹ کا ایوارڈ

اعلٰی خدمات پر میکولم کیلئے آفیسر آف نیوزی لینڈ آرڈرسپرٹ کا ایوارڈ

  

ویلنگٹن( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم کو ان کی کرکٹ کے لئے بے پناہ خدمات پر ملک کے بڑے ایوارڈ آفیسر آف دی نیوز ی لینڈ آرڈر آف میرٹ سے نوا زا گیا یہ ایوارڈ ملک کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو دیا جاتا ہے ان کو حالیہ ورلڈ کپ میں بہتر ین پرفارمنس اور ٹیم کو فائنل تک مسلسل کامیابیوں سے ہمکنار کروانے پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے اس حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کو اعلی افسر کی جانب سے اس ایوا رڈ سے نوازا گیا میکولم نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور اس کو حاصل کرکے جو خوشی ہوئی وہ ناناقابل بیان ہے میں مستقبل میں بھی اسی طرح عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتا رہوں گا اور اس ایوارڈ میں میر ے پرستاروں کا بھی بہت اہم کردار ہے مستقبل میں مزید عمدہ پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جب مجھے اس ایوارڈ کے ملنے کے بارے میں پتہ چلا تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -