روی ایشوین نے ساتھی بالر ایشانت شرما کی حمایت کردی

روی ایشوین نے ساتھی بالر ایشانت شرما کی حمایت کردی

  

  1. نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشوین نے ساتھی بالر ایشانت شرما کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے سری لنکا کیخلاف سیریز کے دوران رویہ کے اعتبار سے حد سے تجاوز کیا لیکن انہیں ایک میچ کی پابندی نے اچھا سبق سکھا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی میدان میں جارحانہ مزاجی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے لیکن کچھ لوگ اندر سے جبکہ کچھ بیرونی طور پر حد سے زیادہ جارحانہ مزاج ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت سب کو اچھا سبق سکھا دیتا ہے اور ایشانت شرما کو بھی اپنی جارحانہ مزاجی سے سیکھنے کا بخوبی موقع مل گیا ہے اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں ایسی حرکت نہیں کریں گے جس سے ان پر پابندی عائد ہو۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -