ویرات کوہلی کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی قیادت دینے پربھی غور
نئی دہلی ( نیٹ نیوز)سر ی لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت کے بعد ویرات کوہلی کو بھارتی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکا ن ہے ،تجربے کی کمی کے باعث تینوں فارمیٹس میں کپتانی کا آئیڈیا مسترد کر دیا گیا ویرات کوہلی کو مستقبل کے پیش نظر بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی دینے پر بھی غور شروع ہو گیا ہیبھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سلیکٹرز انہیں تینوں فارمیٹس کی قیادت دینا چاہتے تھے لیکن تجربے کی کمی کے سبب یہ آئیڈیا مسترد کردیا گیا اور اب اس کیلئے مناسب وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔