آسٹریا نے یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

آسٹریا نے یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

  

لندن( نیٹ نیوز) آسٹریا نے سویڈن کو ہرا کر آئندہ برس شیڈول یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹرین ٹیم نے دوسری بار ایونٹ تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس سے قبل آسٹریا نے آخری بار 2008ء میں میزبان ملک ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت کی تھی۔ یورو 2016ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹرین ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سویڈن کو 4-1 گولز سے شکست دے دی اور اس کے ساتھ ہی یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -