چیلسی کا 21 ملین پاؤنڈ کے عوض اسپینش فٹ بالر پیڈرو سے معاہدے پر اتفاق

چیلسی کا 21 ملین پاؤنڈ کے عوض اسپینش فٹ بالر پیڈرو سے معاہدے پر اتفاق

  

لندن( نیٹ نیوز) مشہور انگلش کلب چیلسی نے 21 ملین پاؤنڈ کے عوض اسپینش فٹ بالر پیڈرو سے معاہدے پر اتفاق کر لیا۔ 28 سالہ پیڈرو لالیگا کی پیداوار ہیں اور انہوں نے 2008ء میں کیریئر کے آغاز کے بعد اب تک 326 میچز میں 99 گولز کر رکھے ہیں۔ مانچسٹریونائیٹڈ کلب بھی پیڈرو سے معاہدے میں دلچسپی رکھتا تھا لیکن چیلسی نے تاخیر نہ کرتے ہوئے فوری طور پر فٹ بالر سے معاہدے کی حامی بھر لی۔

، پیڈرو اب شرائط و ضوابط طے کرنے کیلئے لندن جائیں گے اور توقع ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -