فائیونیشن ڈس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ انگلینڈ کے نام
ڈھاکہ( نیٹ نیوز) فائیو نیشن ڈِس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہین ہمت ہار گئے ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والے فائنل میچ میں انگلینڈ نے گرین شرٹس کو انیس رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں قومی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز ہی بنا پائی۔ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شکست کھانے والی انگلش ٹیم نے باقی تین میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ پاکستانی ٹیم نے افغانستان، بھارت اور میزبان بنگلہ دیش کو زیر کرکے فائنل کی راہ ہموار کی تھی۔