ورلڈ 6 سنوکر چیمپئن شپ کا ناک آؤٹ مرحلہ ،تین پاکستانی کیوئسٹ اِن ایکشن
بنکاک ( نیٹ نیوز) ورلڈ 6 سنوکر چیمپئن شپ کا ناک آؤٹ مرحلہ آج سے شروع ہو گا جس میں تین پاکستانی کیوئسٹ اِن ایکشن ہوں گے۔بنکاک میں جاری ورلڈ 6 سنوکر میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کے علاوہ اسجد اقبال اور محمد سجاد نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ایونٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ آج سے شروع ہو گا جس میں تینوں قومی کیوئسٹ اپنا زور بازو دکھائیں گے۔شیڈول کے مطابق اسجد اقبال کا ویلز کے ریان ڈے سے میچ ہو گا جو صبح گیارہ بجے کھیلا جائے گا محمد آصف کا تھائی حریف جبکہ محمد سجاد کا اسکاٹش کھلاڑی سے مقابلہ ہو گا دونوں ناک آؤٹ میچ دن دو بجے شروع ہوں گے۔