رگبی ورلڈ کپ 19 ستمبر سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

رگبی ورلڈ کپ 19 ستمبر سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

  

لندن ( نیٹ نیوز) 2015 رگبی ورلڈ کپ 19 ستمبر سے یکم نومبر تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 20 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ان ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں میزبان انگلینڈ، آسٹریلیا، ویلز، فجی اور یوروگوئے پول بی میں جنوبی افریقہ، ساموا، جاپان، سکاٹ لینڈ اور امریکا پول سی میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، ارجنٹائن، ٹونگا، جارجیا اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، کینیڈا اور رومانیہ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور فجی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ چیمپئن کا فیصلہ یکم نومبر کو ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -