انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز آئندہ سال جنوری میں کھیلی جائیگی

انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز آئندہ سال جنوری میں کھیلی جائیگی

  

لندن( نیٹ نیوز)انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز آئندہ سال جنوری میں کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ تین میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ ورلڈ اور کامن ویلتھ چیمپئن آسٹریلیا نے آخری بار 2013 میں انگلینڈ سے اس کی سرزمین پر سیریز کھیلی تھی۔ انگلینڈ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم جنوری 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پہلا میچ 20 جنوری کو ایکو ارینا، لیورپول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 22 جنوری کو کوپر بوکس ارینا لندن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 جنوری کو اسی مقام پر کھیلا جائے گااس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -