ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانا زون ٹو فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان کی ٹیم روانہ

ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانا زون ٹو فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان کی ٹیم روانہ

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانا زون ٹو فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان کی ٹیم ترکی روانہ ہوگئی۔ پاکستان نے نو سال بعد ریجن کے زون ٹو فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ازمیر کے نیوٹرل وینیو پر اٹھارہ سے بیس ستمبر تک پاکستان کا مقابلہ تائیوان سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون ٹو فائنل ٹائی میں تائیوان سے مقابلے کے لیے ترکی روانہ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم نے دو ہزار چھ کے بعد پہلی بار ریجنل زون ٹو فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے جس میں فتح کی صورت میں پاکستان دو ہزار سولہ میں چودہ سال بعد زون ون میں کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -