برٹو کے خلاف فائٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اٹل ہے،مے ویتھر

برٹو کے خلاف فائٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اٹل ہے،مے ویتھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس ویگاس ( نیٹ نیوز) شہرہ آفاق امریکی باکسر فلائیڈ مے ویتھر نے کہا ہے کہ اینڈر برٹو کے خلاف میرے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی، مقابلے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اٹل ہے۔ ویتھر اور برٹو کل لاس ویگاس میں باکسنگ رنگ میں اتریں گے۔
اور مے ویتھر نے اس مقابلے کے بعد انٹرنیشنل باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ مے ویتھر اب تک 48 پروفیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں اور برٹو کے خلاف کامیابی ان کی مسلسل 49 ویں کامیابی ہو گی اور اس کے ساتھ ہی وہ راکی مرسیانو کے زیادہ مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بوٹو کے خلاف فائٹ سے خوفزدہ نہیں، بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہوں، کوشش ہو گی کہ مقابلہ جیت کر کیریئر کی آخری فائٹ کو یادگار بناؤں۔