جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان

جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان

  

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) کرکٹ جنوبی افریقہ نے طویل دورہ بھارت کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ لیگ سپنر عمران طاہر اور ڈین پیڈٹ کو ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جنوبی افریقن ٹیم رواں ماہ کے آخر میں بھارت جائے گی جہاں وہ میزبان ٹیم سے چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض ہاشم آملہ انجام دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں اے بی ڈی ولیئرز، تیمبا بوما، جے پی ڈومنی، فاف ڈو پلیسی، ڈین ایلگر، سائمن ہارمر، عمران طاہر، مورنے مورکل، ورنن فلینڈر، ڈین پیڈٹ، کگیسو ربادا، ڈیل سٹین، سٹیان وان زیل اور ڈین ولاس شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ میں اے بی ڈی ولیئرز (کپتان)، کائل ایبٹ، ہاشم آملہ، فرحان بیہردین، کوئنٹن ڈی کاک، جے پی ڈومنی، فاف ڈو پلیسی، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، کرس مورس، ایرن فنگیسو، کگیسو ربادہ، رلی روسو اور ڈیل سٹین شامل ہیں جبکہ ٹی 20 سکواڈ میں فاف ڈو پلیسی (کپتان)، کائل ایبٹ، ہاشم آملہ، فرحان بیہردین، کوئنٹن ڈی کاک، مرچنٹ ڈی لانگے، اے بی ڈی ولیئرز، جے پی ڈومنی، عمران طاہر، ایڈی لی، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، کگیسو ربادہ، ڈیوڈ ویزے اور خایا زونڈو شامل ہیں۔ جنوبی افریقن ٹیم ستمبر کے آخر میں 72 روزہ دورے پر بھارت جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ پروٹیز کی یہ بھارت کے ساتھ سب سے طویل ترین سیریز ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا آغاز 29 ستمبر کو ٹور میچ سے ہو گا جب کہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر کو تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ سے ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -