مارٹینا اور لینڈر پائس یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

مارٹینا اور لینڈر پائس یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

  

نیویارک ( نیٹ نیوز) مارٹینا ہنگس اور لینڈر پائس نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ بیتھائن میٹک سینڈز اور ثام قیوری سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے کانٹے دار مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگساور بھارت کے لینڈر پائس نے چائنیز تائپے کی ینگ جان چن اور بھارت کے روہن بوپنا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 7-5 رہا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکی جوڑی بیتھائن میٹک سینڈز اور ثام قیوری نے جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہیوکووا اور پولینڈ کے لوکاز کبوٹ کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا دونوں ٹینس سٹار ز نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت سے کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی اور امیدہے کہ فائنل جو بہت اہم میچ ہے اس میں بھی حریف کھلاڑیوں کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کریں گے اور ایونٹ کا یہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -