ویمن چیمبرکے تحت خواتین نے اپنے کاروبار کو وسعت دی: ڈاکٹرشہلاجاوید
لاہور ( کامرس رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری لاہور کے سالانہ انتخابات برائے 2015-16میں ارم شاہین ملک صدر ، رخسانہ خان سینئر نائب صدر اور عائشہ خرم نائب صدر کے عہدوں پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں ہیں جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں فلاحت عمران کو ایو نٹ کنسلٹنٹ ، فاخرہ حسن کو ایمبیسیڈر اوورسیز پاکستان ،زینب سبزواری کو انٹر پرینورز کنسلٹنٹ ویمن اور آ سیہ شاہین کو میڈیا کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے تقریب گزشتہ روز ویمن چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوئی جس میں کاروباری خواتین کی کثیر تعداد نے شر کت کی جبکہ ویمن چیمبرز کی سابق صدور ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم ، قیصر ہ شیخ ،ثمرین مہران ،تہمینہ بخاری ، مریم اعجاز ، لبنی گلزار ، قر ۃ العین ، فریحہ عامر شانزئی و دیگر مو جو د تھے ۔اس مو قع پر ویمن چیمبر کی رہنماء ڈاکٹر شہلا جاوید اکر م نے کہا کہ کاروبار ی خواتین کے لیے ویمن چیمبر گزشتہ کئی سالو ں سے کام کر رہا ہے جس میں ملک سمیت کئی ایک ممالک میں خواتین نے نمائشوں میں سٹالز لگا کر اپنے کاروبار کو تقو یت د ی۔ انھوں نے کہا کہ ود ہو لڈ نگ ٹیکس کی ویمن چیمبر بھی بھر پور مخالفت کر تی ہے جسے حکو مت کو واپس لینا ہو گا ۔ ویمن چیمبر کی بلا مقابلہ کامیاب ہو نے والی صدر ارم شاہین ملک نے کہا کہ ویمن چیمبر کے پلیٹ فارم سے بزنس مین خواتین کے لیے ہر قسم کا ریلیف دیا جائے گااور حکو متی پالیسیوں کا تسلسل صحیح سمت موڑتے ہوئے خواتین کے لیے آسان قرضہ جات ، سیمینارز اور خواتین میں کاروبار ی شعور اجاگر کر نے کے لیے سکو ل و کالجز کی سطح پر طالبات کو لیکچرز دیے جائیں گے۔ تقریب میں ثمرین مہران ، فہمیدہ ضیاء اور تہمینہ بخاری نے کامیاب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کامیاب ہو نے والی صدر ارم بخاری او دیگر ممبران کاروباری خواتین کے لیے آسانیاں جبکہ خواتین میں کاروباری سر گرمیوں کو پروان چڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔