سٹیٹ بینک نے اردو ویب سائیٹ کی تیاریاں شروع کر دیں

سٹیٹ بینک نے اردو ویب سائیٹ کی تیاریاں شروع کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر ) سرکاری اداروں میں اردو کے نفاذ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل در آمد کے لئے سٹیٹ بینک پاکستان نے تیاریاں تیز کردیں۔ اردو ویب سائٹ کا افتتاح جلد کیا جائے گا ،سپریم کورٹ کے اردو زبان کو بطور دفتری زبان رائج کئے جانے کے فیصلے پر سٹیٹ بینک پاکستان نے عملدر آمد شروع کر دیا ہے۔
اگرچہ بینک دولت پاکستان اپنی سالانہ ، سہ ماہی رپورٹ ، زری پالیسی بیان اور اعلامیے انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی جاری کرتا ہے لیکن کورٹ احکامات ملنے کے بعد مرکزی بینک نے دیگر مواد کا اردو میں ترجمہ شروع کر دیا ہے-
اس سلسلے میں مرکزی بینک میں آویزاں اشارے ، پرائز بانڈ اور رقم جمع کرانے کے فارم سب سے پہلے ترجمہ ہونگے جس کے بعد مرکزی بینک کے قوانین و ضوابط اور دیگر معلوماتی مواد کا ترجمہ ہوگا۔اس کے علاوہ جلد اردو ویب سائٹ کا اجراء متوقع ہے۔ انگریزی مواد کا ترجمہ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ عام خیال ہے کہ مرکزی بینک کو اس سلسلے میں نئے وسائل اور تربیت یافتہ افرادی قوت درکار ہوگی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے پر عملدر آمد پر تین ماہ کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ اندازے ہیں کہ مرکزی بینک اس عرصے میں نفاذ اردو کا بنیادی کام مکمل کرلے گا۔

مزید :

کامرس -