ضلعی انتظامیہ رواں سال مختلف گیمز کے 30مقابلہ جات منعقد کروائے گی،کیپٹن (ر )عثمان

ضلعی انتظامیہ رواں سال مختلف گیمز کے 30مقابلہ جات منعقد کروائے گی،کیپٹن (ر ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں اور نوجوانوں کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیاں اور ان کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے رواں سال مختلف گیمز کے 30مقابلہ جات منعقد کروائے گی اور شہر کے پانچ سکولوں میں پانچ سکوائش کورٹس بھی بنانے کے لیے تحمینہ اور نقشہ کا تعین کر لیا گیاہے جو اس سال میں مکمل کیے جائیں گے ۔اس منصوبہ پر ایجوکیشن اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کام کر رہے ہیں۔جبکہ ماہ جون تک سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے محکمہ سپورٹس نے پنجہ آزمائی، ہاکی ، بیڈ منٹن، فٹ بال، والی بال، مڈ ریسلنگ، کبڈی،واشو اور رسہ کشی کے کھیلوں کا انعقاد کر چکی ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے دو ماہ قبل انٹر سکولز کمشنر کرکٹ کپ کا انعقاد بھی کیا جس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا جبکہ ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی سکولوں میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کیے ہیں۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور رواں سال رستم لاہور میں دنگل، والی بال،ایتھلیٹ، مڈ ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، کراٹے، ویٹ لفٹنگ، فٹ بال ، تیراکی، ہاکی، تیغ رتی،تیر اندازی، بیڈ منٹن، پنجہ آزمائی اور دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے گی۔شہری پوری دلجمعی کے ساتھ ان کھیلوں میں حصہ لیں۔ڈی سی اولاہور کیپٹن محمد عثمان نے بتایا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورکے سٹی میں56،تحصیل رائیونڈ میں 56، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں48اور تحصیل شالیمار میں 16مختلف کھیلوں کے گراؤنڈ موجود ہیں۔ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور میں تحصیلوں کے گراؤنڈ کی دیکھ بھال میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اور ضلعی انتظامیہ لاہور محکمہ سپورٹس اس ضمن میں پوری طرح متحرک ہے۔ڈی سی او لاہور نے محکمہ سپورٹس کے آفیسران کو رواں سال 30کھیلوں کا مقابلہ جات کروانے کے لئے تاریخوں کے تعین کے بارے میں ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -