عید کے بعد ضلعی سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کئے جائیں گے،صاحبزادہ حامد

عید کے بعد ضلعی سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کئے جائیں گے،صاحبزادہ حامد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عید کے بعد رابطہ عوام مہم شروع کی جائیگی اور ضلعی سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کئے جائیں گے ۔ داعش کے خلاف بھارتی علماء کے فتویٰ کی تائید کرتے ہیں۔ جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے۔حکومت میڈیاہاؤسز کا تحفظ یقینی بنائے اور صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔سمجھوتوں اور سودے بازی کی سیاست اب ختم ہو نی چاہیئے۔حقیقی جمہوریت کیلئے کالے انگریزوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے قائم کئے گئے سیل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملکی ترقی و استحکام کیلئے ہر طرح کی لوٹ مار بند ہو نی چاہیئے۔نیشنل ایکشن پلان پر سیاست سے بالاتر ہوکر عمل کیا جائے۔پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے نام پر ووٹ خریدے جارہے ہیں۔ فوج کی کوششوں سے پاکستان دہشتگردوں کیلئے محفوظ مقام نہیں رہا ۔ ملک میں جاگیر داروں ، وڈیروں ،سرمایہ داروں ، مافیاز اور مذہبی سوداگروں کی طرف سے عوام کا استحصال روکا جائے۔علماء قتل نا حق کے خلاف آواز اٹھائیں اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اسلام میں انتہا پسندی کی کو ئی گنجائش نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -