سسٹمز لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کردہ خودکار نظام عوام الناس کو اجرا فرد ملکیت ، تصدیق اورانتقالات کی کمپیوٹرائزڈ سہولتیں مہیا کرے گا

سسٹمز لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کردہ خودکار نظام عوام الناس کو اجرا فرد ملکیت ، ...

  

  • لاہور(اپنے نمائندے سے) سسٹمز لمیٹڈ، پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس پروسیس آؤٹسورسنگ کی خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے کو پنجاب بورڈ آف ریونیو میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی طرف سے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LRMIS) کے نظام کو خودکار بنانے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ سسٹمز لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کردہ یہ خودکار نظام پنجاب کی 150تحصیلوں میں 300 سروس مراکز کے ذریعے عوام الناس کو اجرا فرد ملکیت ، تصدیق اورانتقالات کی کمپیوٹرائزڈ سہولتیں مہیا کرے گا۔ پنجاب بورڈ آف ریونیو میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے مقاصد اور ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے سسٹمز لمیٹڈپنجاب کے تمام اضلاع اور 150 تحصیلوں میں تمام صارفین کے لئے یکساں طور پر موثر خدمات فراہم کریگا۔سسٹمز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای اوجناب آصف پیر نے کہا کہ سسٹمز لمیٹڈ پاکستان میں تین بڑے صوبوں میں، لینڈ ریکارڈ کے نظام اور اعداد و شمار کیلئے کام کررہاہے ۔ ہمارے تجربے، قیادت، جدید ٹیکنالوجی اور نقطہ نظر کی بدولت میں پر اعتماد ہوں کہ ہم پنجاب بورڈ آف ریونیو کوبہترین اور جدید ترین خدمات فراہم کریں گے جنہوں نے اس بڑے پراجیکٹ کیلئے ہماری صلاحیتوں پر اعتماد کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -