وعدے پورے نہ کرنے پرمسلم لیگ (ن) کو عوام کبھی ووٹ نہیں دے گی ،میاں ایوب

وعدے پورے نہ کرنے پرمسلم لیگ (ن) کو عوام کبھی ووٹ نہیں دے گی ،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ اپنی حکومت کے ابتدائی چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے حکمران اب عوام کو 2018تک صبر کرنے کی تلقین کررہے ہیں عوام کو درست تاریخ بتانے کا خیال ان کو الیکشن کے وقت کیوں نہ آیا۔ اور اب وہ اپنی نا اہلی اور کوتاہی پر قوم سے معافی کیوں نہیں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کے ساتھ جو دھوکا کیا اور ان کے ساتھ جو غلط بیانی کی اس پر قوم انہیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی اب مسلم لیگ (ن) کو عوام کبھی ووٹ نہیں دے گی ۔اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک جھوٹ لیگ اور دھوکا لیگ بن چکی ہے عوام کے ساتھ مذاق کرنا انہیں تکلیفیں دینا اس جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے اس پر قوم انہیں آئندہ ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں مسترد کردے گی نواز لیگ کے حصے میں شکست لکھی جا چکی ہے ۔