تخت لاہور پربراجمان شہنشاہوں کابھی احتساب کیاجائے،اشرف بھٹی

تخت لاہور پربراجمان شہنشاہوں کابھی احتساب کیاجائے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تخت لاہور پربراجمان شہنشاہوں کابھی احتساب کیاجائے۔حکمرانوں کی پریس کانفرنس اوران کے میڈیا منیجرز کی شعبدہ بازی سے حقائق نہیں چھپ سکتے۔بدعنوان حکمرانوں کارویہ چورمچائے شور کے مصداق ہے۔شریف برادران تین دہائیوں میں معاشی طورپرکہاں سے کہاں چلے گئے ،اس کی تحقیقات ناگزیر ہیں۔ لوٹ مار کے بعدپیسہ بیرون ملک منتقل کرنیوالے حکمرانوں کیلئے شکنجہ تیارہے ۔وہ غازی روڈ پرایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ اگرنیب حکام میں دم ہے تومیٹرومنصوبوں کاآڈٹ کریں اوراس کی آڑمیں میں ہونیوالی من مانی اور بدعنوانی کا حساب لیاجائے ۔نندی پورپاورپراجیکٹ میں بھی بڑے پیمانے پرگھپلے ہوئے،اگرغیرجانبدارانہ انوسٹی گیشن کی گئی تویقیناناکام لیگ کاایک اوربڑامالیاتی اسکینڈل منظرعام پرآئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اختیارات سے تجاوزاورعوام کی امانت میں خیانت کرنیوالے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔ون وے احتساب ناقابل برداشت ہے،پیپلزپارٹی کیخلاف سیاسی تعصب اورتشدد وفاق کیلئے زہرقاتل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے پیپلزپارٹی کوختم کرتے کرتے کئی فوجی اورسول آمرخودسیاسی طورپرختم ہوگئے ۔پیپلزپارٹی ایک عقیدے کانام ہے لہٰذاء انسان ختم ہوجاتے ہیں مگران کاعقیدے پرکوئی آنچ نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری انتہائی جوش اورولولے کے ساتھ پیپلزپارٹی کومنظم اورمتحرک کرنے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں،جیالے عنقریب جھرلوحکومت کوچلتاکردیں گے۔