2626ڈینگی ورکرز نے ڈیوٹی کو جوائن کر لیا،330 نے رسپانس نہیں دیا،ترجمان ضلعی حکومت

2626ڈینگی ورکرز نے ڈیوٹی کو جوائن کر لیا،330 نے رسپانس نہیں دیا،ترجمان ضلعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنر ل رپورٹر)ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ اگست ،ستمبر ،اکتوبر اور نومبرکے مہینے ڈینگی لاروا کی افزائش کے لیے مو زوں ہیں اوران مہینوں میں درجہ حرارت اور با رشیں ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال2013 ء اور2014ء میں 1512 ڈینگی وائرس کے کیسوں میں سے1408کیسز انہیں چار ماہ کے دوران سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپریل2015ء میں 2956ڈینگی پٹرول ورکرز کو بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دیا جن میں سے2626ڈینگی ورکرز نے اگست 2015ء میں اپنی ڈیوٹی کو جوائن کر لیاجبکہ330ڈینگی ورکرز نے ڈیوٹی کو جوائن نہ کیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیوٹی کو جوائن نہ کر نے سے330سیٹیں خالی ہو گئیں اوران330سیٹوں کو پُر کر نے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اجازت ما نگی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اِن سیٹوں کو ڈینگی وائرس کی افزائش کا مو سم ہو نے کی وجہ سے پُر کر نا ضروری تھا اور اسی تناظر میں الیکشن کمیشن سے اجا زت مانگی گئی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جا نب سے جا ری کر دہ ہدایات پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ڈینگی پر ما مور ٹیموں کی تعداد بڑھنے کی بدولت سال2015ء میں اب تک صرف 2ڈینگی کے کیسز لا ہور میں سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان کا تحفظ کر نا ضلعی انتظامیہ پر لا زم ہے۔