مدینہ کالونی سے لیاری گینگ وار کا بھتہ خور ملزم گرفتار

مدینہ کالونی سے لیاری گینگ وار کا بھتہ خور ملزم گرفتار
مدینہ کالونی سے لیاری گینگ وار کا بھتہ خور ملزم گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایس ایس پی ویسٹ نے کہاہے کہ گرفتا ر ملزم طارق کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور بھتہ خوری کے جرم میں ملوث تھا ۔پولیس نے کاروائی کر کے طارق کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بھتے کی رقم،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے ۔ملزم طارق کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -