برطانیہ بشارالا سد کو شام کے سیاسی میدان سے ہٹانے کا خواہاں نہیں، فیلیپ ہیمنڈ

برطانیہ بشارالا سد کو شام کے سیاسی میدان سے ہٹانے کا خواہاں نہیں، فیلیپ ہیمنڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) برطانیہ کے وزیرخارجہ فیلیپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ ان کا ملک صدر بشارالا سد کو شام کے سیاسی میدان سے ہٹانے کا خواہاں نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عسکری کے بجائے سیاسی طریقے سے شام کے بحران کے حل کا خواہاں ہے اور لندن شام میں عبوری عمل کے شروع میں بشاراسد کو برطرف کئے جانے کا خواہاں نہیں۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون کے ایک ترجمان نے فیلیپ ہیمنڈ کے اس بیان کے تناظر میں کہا ہے کہ بشار اسد کے بارے میں لندن کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -