گذشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے مال بردار بحری جہاز کو اغواء کئے جانے کا خدشہ ہے‘ ملائشین حکام

گذشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے مال بردار بحری جہاز کو اغواء کئے جانے کا خدشہ ہے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشیئن حکام نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ گذشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے مال بردار بحری جہاز کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطاق ملائیشیئن کوسٹ حکام نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ گذشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے بحری جہاز کو بحری قزاقوں کی جانب سے اغواء کرے انڈونیشیا کے جزیرے نٹونا لے جایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والے کارگوجہاز میں کھانے پینے سمیت متفرق اشیاء موجود ہیں اورجہاز میں عملہ کے 14ارکان بھی سوارتھے جن کا تعلق انڈونیشیا، ملائیشیا ، میانمر اوربھارت سے ہے۔ کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے کارگو جہاز کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے اورتلاش کے کام میں مدد کیلئے تھائی لینڈ اور ویتنام کے حکام سے بھی درخواست کی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -