فرانس، جرمنی، روس کا او ایس سی ای کے مبصرین کو یوکرین میں مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے پر اتفاق
پیرس (اے پی پی) فرانس، جرمنی، روس اور یوکرین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ یوکرین معاہدے پرعملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ فرانس کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق معاہدے پریکم ستمبر سے عملدرآمد جاری ہے۔ فرانس کے صدر فرانسواولاند، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، روس کے صدر ولادی میرپیوٹن اور یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے گذشتہ روز ٹیلی فون پر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد گفتگوکے دوران کہا کہ او ایس سی ای کے خصوصی مبصرین کو یوکرین میں مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جانا چاہئے۔
اور مبصرین کو متاثرہ علاقوں تک بحفاظت اور آزادانہ رسائی فراہم کی جائے۔