بھارت ضربِ عضب سے توجہ ہٹانے کیلئے اشتعال انگیزی کر رہا ہے: پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوی ایشن
جوہانسبرگ(انٹرویو،ندیم شبیر )بھارت کشمیر پر سنجیدہ نہیں،ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کے لئے اشتعال انگیزی کر رہا ہے،بھارت کو اس کی زبان میں ہی جواب دینا ہو گا،پاکستان دنیا کی ساتوں بڑی ایٹمی پاور ہے اگر اس کو چھیڑا گیا تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن ڈربن کے عہدیداروں حیات خان سینئر نائب صدر پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن،آصف عباسی،اعجاز احمد،سجاد خان،وسیم خان،راجہ جاویداور چوہدری سجاد احمد نے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے موبائل فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کو1965سے زیادہ عبرت ناک شکست دیں گے اور زخم چاٹتا رہ جائے گا،آپریشن ضرب عضب نے پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنا دیا ہے،بھارت ’’را‘‘ کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے جس کے ثبوت اب ساری دینا کو پیش کئے جا چکے ہیں اور بھارت کی مکاری دنیا جان چکی ہیں،کشمیر میں سات لاکھ فوج اتار کر مسلمانوں کے خلاف ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،جو دنیا کے سامنے عیاں ہے۔ضرب عضب نے دہشتگردوں پا کاری ضرب لگائی ہے،جس کی وجہ سے دہشتگرد اب بھاگ رہے ہیں اور پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بحال ہو رہی ہے،دنیا میں پاکستان کا وقار بحال ہو رہا ہے،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بروقت آپریشن شروع کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے،کرپٹ لوگوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،جوقابل تحسین ہے۔