نکھیل ادوانی نے سلمان خان کو حقیقی ہیرو قرار دیدیا
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈہدایتکار نکھیل ادوانی نے اداکار سلمان خان کو اپنا حقیقی ہیرو قرار دیدیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نکھیل ادوانی نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ؤئٹر پر اپنے یغام میں کہا ہے کہ اداکار سلمان خان ان کیلئے حقیقی معنوں میں ہیرو ہیں کیونکہ سلمان نے ان کی زندگی کو مثبت انداز میں تبدیل کیا ہے جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔ اس لئے وہ یہ ٹائٹل انہیں دیں گے۔ نکھیل ادوانی کی ہدایات کردہ فلم’’ہیرو‘‘ ہے جو کہ1983ء کی اس نام کی ریمیک ہے۔ فلم کی اہم کاسٹ میں سورج پنچولی اور اتھیا شیٹھی شامل ہیں۔ فلم جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔