یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کا قیام
لاہور( فلم رپورٹر)یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کا قیام عمل میں آگیا ۔کراچی سے ستیش آنند چیئر مین اور لاہور سے یامین ملک سینئر وائس چیئرمین منتخب کر لئے گئے ہیں۔جبکہ باڈی میں چھ ممبران بھی شامل ہیں۔شوبز حلقوں نے نومنتخب باڈی کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ستیش آنند اور یامین ملک ایسوسی ایشن کو مذید فعال بنانے کے لئے کام کریں گے۔